بیجنگ: قومی مجلسِ قانون ساز کے سالانہ اجلاس کے افتتاح سے صرف چند روز قبل چین نے جزیروں کے تنازعے پر ایک مرتبہ پر جاپان سخت قسم کا حملہ کیا ہے۔
مجلسِ قانون ساز کی مرکزی مشیر باڈی کے ترجمان لُو زنہوا نے ہفتے کو ایک نیوز کانفرنس کے موقع پر رپورٹروں کو بتایا کہ اگر دونوں ممالک کی گشتی کشتیوں اور طیاروں کے ایک دوسرے کے قریب رہ کر افعال سر انجام دینے سے کوئی غیر ارادی تصادم واقع ہو گیا تو جاپان “تمام تر نتائج کا اکلوتا ذمہ دار” ہو گا۔
چین اور جاپان کے درمیان جزیروں پر عرصہ دراز سے جاری تنازعہ اس وقت بڑھ گیا تھا جب جاپان نے ستمبر میں پانچ جزائر میں سے تین ان کے نجی مالک سے خرید لیے۔ بیجنگ کا کہنا ہے کہ یہ جزائر صدیوں سے چین کی ملکیت ہیں، جبکہ جاپان جوابی دعوے ماننے سے انکار کرتا ہے۔
چینی جہاز بار بار متنازع جزائر کے آس پاس کے جاپانی پانیوں میں گھس چکے ہیں اور جاپانی کوسٹ گارڈ جہازوں کا سامنا کر چکے ہیں۔