امریکی شخص کا ٹوکیو کے ہوٹل میں آئرش خاتون کو مارنے کے ارادے سے انکار

ٹوکیو: ایک امریکی شخص، جس پر ٹوکیو میں ایک آئرش طالبہ کو گلا گھونٹ کر مارنے کر الزام ہے، نے پیر کو عدالت کو بتایا کہ وہ اسے مارنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا تھا تاہم تسلیم کیا کہ جس رات وہ مری وہ اُس کے ساتھ تھا۔

جب مقدمہ شروع ہوا تو 19 سالہ رچرڈ ہِنڈز، سکنہ میمفس، ٹینیز، نے پچھلے 24 مئی کو نیکولا فرلونگ کا جان بوجھ کر گلا گھونٹنے سے انکار کیا۔ اس نے تسلیم کیا کہ وہ اور 21 سالہ فرلونگ ہوٹل میں تھے اور کہا کہ ہم بستری کے دوران اس نے ہلکے سے فرلونگ کا گلا دبایا۔ “میرا اسے زخمی کرنے، مجروح کرنے یا قتل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔”

فرلونگ جس رات ہلاک ہوئی اُس رات وہ ایک سہیلی کے ہمراہ کنسرٹ دیکھنے آئی ہوئی تھی۔

فرلونگ کو اس وقت اپنے کمرے میں مردہ پایا گیا تھا جب ایک اور مہمان نے اونچے شور کی شکایت کی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.