اوساکا کے ایلیمنٹری اسکول کا چور پکڑا گیا

اوساکا: پچھلے سال نومبر سے اس سال جنوری تک اوساکا شہر کے نوزاتو ایلیمنٹری اسکول میں کئی عدد ڈکیتیاں ہوئیں۔ 16 مختلف واقعات میں وہاں کام کرنے والے اساتذہ کے بٹووں سے 235,000 ین مالیت کی نقدی چرا لی گئی۔

تاہم ایک چوکس استاد کی کوششوں کی بدولت 28 فروری کو آخر مجرم کو پہچان کر قابو کر ہی لیا گیا۔

نوزاتو ایلیمنٹری اسکول کے 57 سالہ وائس پرنسپل تاکاشی ہوندا کو پچھلی جمعرات کو اس کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا، جب یہ ثبوت سامنے آ گیا کہ وہی اساتذہ کے روپے چرا رہا تھا۔

تو ایک وائس پرنسپل، جو اپنی ریٹائرمنٹ سے چند ہی برس دور ہو، آخر اپنے ماتحتوں کے روپے چرا کر اپنی روزی روٹی پر لات کیوں مارے گا؟

(ملزم وائس پرنسپل کے مطابق) “میں پچھلے اکتوبر میں سرکاری اسکول کا پرنسپل بھرتی نہ ہو سکنے کی وجہ سے شدید اسٹریس محسوس کر رہا تھا، چناچہ میں چاہتا تھا کہ اس اسکول کے پرنسپل کو شرمندہ و پریشان کروں جس کے ساتھ میری ویسے بھی نہیں بنتی تھی”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.