ٹوکیو: ہاورڈ اسٹرنگر، جنہوں نے پہلے غیر ملکی صدر کے طور پر بکھری ہوئی اور مشکلات کا شکار جاپانی الیکٹرونکس اور انٹرٹیمنٹ کمپنی سونی کارپوریشن کو اکٹھا کرنے کے لیے جد و جہد کی، جون میں چئیر مین کے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔
انہوں نے جمعہ کو نیو یارک میں جاپان سوسائٹی سے ایک خطاب کے دوران اپنے جانے کا اعلان کیا، جس کی تصدیق ٹوکیو سے تعلق رکھنے والی سونی کارپوریشن نے اتوار کو کی ہے۔
ویلش نژاد امریکی شہری اسٹرنگر، جو 15 برس تک سونی کے ملازم رہے، 2005 میں صدر بنے تھے، جب مقبول ترین واک مین پورٹیبل پلئیر کی پشت پر موجود کبھی پُر عظمت رہنے والی کمپنی سونی کو ایپل انکارپوریشن نے اپنی مصنوعات کے ذریعے مسائل سے دوچار کر نا شروع کر دیا تھا۔