ٹوکیو میں مظاہرین کا ایٹمی توانائی کے خاتمے کا مطالبہ

ٹوکیو: ہفتے کو ہزاروں لوگ ٹوکیو کے ایک پارک میں جمع ہوئے اور ایٹمی توانائی کے خاتمے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ جد و جہد ختم نہ کرنے کا عہد کیا، اگرچہ شمال مشرقی جاپان میں ایٹمی حادثے کے دو برس بعد بھی حالات میں کچھ خاص تبدیلی نہیں آئی۔

11 مارچ کے زلزلے و سونامی، جو فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر پر کئی ایک پگھلاؤ کا باعث بنا تھا، کی برسی سے دو دن قبل اکٹھے ہونے والے مظاہرین نے کہا کہ وہ ایٹمی آفت کو کبھی نہیں بھولیں گیں اور انہوں نے ایٹمی ری ایکٹر دوبارہ چلانے کے حکومتی جوش پر پریشانی کا اظہار کیا۔

لوگ اس سے قبل بھی قومی تعطیل کے ایام میں ٹوکیو کے پارکوں میں مظاہرے منعقد کرتے رہے ہیں، اور ہر جمعے کی شام پارلیمان کی عمارت کے سامنے اکٹھے ہوتے رہے ہیں۔ اس مظاہروں نے ان لوگوں کو بھی اپنی جانب کھینچ لیا جو پہلے سیاسی ریلیوں میں نظر نہیں آتے تھے مثلاً مسافر، “تنخواہ دار” اور گھریلو خواتین۔ منتظمین نے کہا کہ ہفتے کے مظاہروں میں 13000 لوگ شریک ہوئے۔

آفت کے دو برس بعد 160,000 لوگ پلانٹ کے گرد واقعے علاقے سے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں، قریبی آبادیوں کے پورے پورے حصے اب بھی بھوتوں کا مسکن بنے ہوئے ہیں، اور تابکاری کے اخراج سے کینسر اور دوسری بیماریوں کا خوف چین نہیں لینے دیتا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.