امریکیوں نے آفت زدہ جاپان کو 712.6 ملین ڈالر کی امداد دی: رپورٹ

ٹوکیو: پیر کو جاپان میں آفت کی دوسری برسی کے موقع پر ایک رپورٹ کے مطابق، امریکیوں نے سونامی سے تباہ حال آبادیوں کی امداد کے لیے نجی طور پر قریباً پونے ارب ڈالر دئیے۔

جاپان کے مرکز برائے بین الاقوامی تبادلہ نے کہا، افراد، کمپنیوں اور غیر منافع بخش گروہوں نے پچھلے 24 ماہ کے دوران بحران زدہ علاقوں کی امداد کے لیے 712.6 ملین ڈالر عطیے میں دئیے۔

رپورٹ کے مطابق، نجی شعبے کی جانب سے دیا جانیوالا یہ عطیہ کسی ترقی یافتہ ملک کو دی گئی سب سے بڑی امداد ہے اور 2004 کے بحرِ ہند کے سونامی اور 2010 میں ہیٹی کے زلزلے کی آفات کے بعد دی جانیوالی تیسری بڑی امدادی رقم ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سب سے بڑی عطیہ کنندہ امریکی ریڈ کراس تھی، جس نے 312 ملین ڈالر امداد میں دئیے، جس کے بعد ‘سیو دی چلڈرن، امریکہ’ رہی جس نے 26.15 ملین ڈالر کے عطیات اکٹھے کیے۔

یاد رہے کہ آفت زدہ خطے میں تعمیرِ نو کی کوششیں سست رفتار رہی ہیں؛ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 315,196 لوگ اب بھی مستقل رہائش کے بغیر ہیں، جن میں سے کئی تنگ قسم کے عارضی رہائشی یونٹوں میں رہ رہے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.