جاپان میں ہزاروں افراد کے ایٹمی توانائی کے خلاف مظاہرے

ٹوکیو: 11 مارچ کی آفت کی دوسری برسی کی شام، اتوار کو پورے جاپان میں ایٹمی توانائی مخالف ریلیاں منعقد ہوئیں، اور جاپان کو نئی حکومت کو ایٹمی توانائی ترک کرنے کی ترغیب دی۔

وسطی ٹوکیو کے ہیبیا پارک میں ہزاروں افراد جمع ہوئے، جہاں کارکنوں اور یونین اراکین نے ایک کنسرٹ ہال میں جمع ہو کر ایٹمی توانائی کے لیے اپنی مخالفت کا اظہار کیا۔

اسکالرز، کاروباری افراد اور رضاکاروں نے ایٹمی توانائی کے خلاف تقریریں کیں اور موسیقاروں نے فن کے مظاہرے کیے، جبکہ مجمعے نے کاسومیگاسیکی کے سرکاری ڈسٹرکٹ سے پارلیمان کی عمارت تک مارچ کیا۔

وہ ایٹمی توانائی مخالف قانون سازوں کو پٹیشن جمع کروانے کا ارادہ رکھتے تھے، جس میں حکومت پر ایٹمی پروگرام بند کرنے پر زور دیا گیا تھا۔

اسی طرح کی ریلیاں ٹوکیو کے دوسرے حصوں اور پورے ملک میں منعقد ہوئیں، جس میں مقامی میڈیا کے مطابق ویک اینڈ اور پیر کے دوران 150 تک ایٹمی توانائی مخالف ریلیاں، مظاہرے اور تقاریب کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

جاپان میں 11 مارچ، 2011 کو شمال مشرقی جاپان میں بحر الکاہل کے پانیوں میں 9.0 شدت کے زلزلے اور اس سے پیدا شدہ دیو قامت قاتل سونامی کے بعد ایٹمی توانائی پر عوامی مخالفت میں اضافہ ہوا تھا، جب آفت کی وجہ سے فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر تباہ ہو گیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.