کار ڈرائیور سے جھگڑتے آدمیوں کی فوٹو بنانیوالا خود جھگڑے میں کود پڑا، ایک ہلاک ایک زخمی کر دیا

یوکوہاما: پولیس نے پیر کو کہا کہ وہ ایک آدمی کی تلاش میں ہیں جو پہلے تو تین اجنبیوں کے ایک جھگڑے کی تصاویر لیتا رہا پھر خود اس میں کود پڑا۔ پولیس نے کہا کہ 25 سالہ کاتسوناری مائیدا اور اس کا 22 سالہ دوست پب سے نکلے تھے جب وہ ایک کار کے ڈرائیور سے جھگڑے میں الجھ پڑے۔ عینی شاہدین نے کہا کہ ایک چوتھا آدمی کہیں سے آیا اور اپنے اسمارٹ فون سے جھگڑے کی فلم بنانی شروع کر دی۔ پولیس نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ جب مائیدا نے تصویر بنانیوالے کو رکنے کو کہا تو وہ خود بھی ان پر حملے میں شریک ہو گیا۔

پولیس نے کہا کہ حملہ آور نے مائیدا اور اس کےدوست کو مُکے اور ٹھُڈے مارے، ان کے بٹوے چرائے اور بھاگ نکلا۔ مائیدا اور اس کے دوست کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں پولیس کے مطابق مائیدا بعد میں چل بسا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.