اوساکا: پولیس نے جمعرات کو کہا کہ ایک 55 سالہ عورت نے کاشیوارا، صوبہ اوساکا میں اپنے گھر میں اپنے 25 سالہ بیٹے کو گلا گھونٹ کر مارنے کا اعتراف کیا ہے۔
اس مبینہ قتل کی اطلاع واقعے میں ملوث ماں بیٹے کے ایک رشتے دار نے بدھ کی صبح پولیس کو دی تھی۔ فُوجی ٹی وی نے اطلاع دی کہ پولیس اپارٹمنٹ میں گئی اور اسے 25 سالہ ہیروشی کاناتا لیونگ روم کے فرش پر بے حس و حرکت پڑا ہوا ملا جبکہ اس کے حلق کے گرد رسی ابھی تک لپٹی ہوئی تھی۔ اسے فوراً ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔
لڑکے کی ماں میسائے کے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق: “وہ ذہنی بیماری میں مبتلا تھا اور میں اس کی دیکھ بھال کر کر کے تھک گئی تھی۔ وہ اونچی آواز میں چلاتا تھا اور دیواروں کو ٹکریں مارتا تھا۔ مجھے سمجھ نہیں آتی تھی کہ کیا کروں۔”
کاناتا نے قتل کے واقعے کے بعد اپنے رشتے داروں سے رابطہ کیا تھا، جنہوں نے پھر پولیس کو اطلاع دی۔