کیوتو کے نزدیک جسیم پون چکی ٹوٹ گئی

ٹوکیو: اہلکاروں نے جمعہ کو کہا کہ مغربی جاپان میں ایک 50 ٹن وزنی پوَن چکی اس وقت زمین پر آ گری جب اس کو سہارا دینے والا اسٹیل کا کھمبا ٹوٹ گیا۔

ہالینڈ کی بنی یہ جسیم ٹربائن، جو ایک جاپان ساختہ اسٹیل کے کھمبے پر لگی ہوئی تھی، کیوتو کے نزدیک پہاڑوں میں پوَن چکیوں کے ایک فارم کا حصہ تھی، اور اسے 2001 میں نصب کیا گیا تھا جبکہ اس کی متوقع عمر کم از کم 17 سال تھی۔

“ہم اس مسئلے کی وجہ جاننے کے لیے ماہرین سے کہہ رہے ہیں۔ ہمارا شک ہے کہ دھات کے کمزور ہونے (زنگ وغیرہ لگنے) نے اپنا اثر دکھایا ہے،” مقامی حکومت کے ایک اہلکار نے کہا، جبکہ مزید اضافہ کیا کہ اس واقعے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔

گر کر ٹوٹ پھوٹ جانے والی یہ پوَن چکی بدھ کو دریافت ہوئی تھی اگرچہ یہ واضح نہیں کہ دور دراز واقع مرکز پر یہ حادثہ دراصل کب پیش آیا تھا۔

جاپان میں زمیں کے بڑے بڑے ٹکڑوں پر پوَن چکیوں کے فارم پچھلے دو عشروں کے دوران اگ آئے ہیں جیسا کہ کم قدرتی وسائل رکھنے والا ملک اپنے قدرتی ماحول سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔

متبادل ذرائع توانائی کی مہم میں فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کی آفت کے بعد دو برسوں میں بھی شدت پیدا ہوئی ہے، جب سونامی نے ایٹمی ری ایکٹروں پر پگھلاؤ پیدا کر دئیے تھے (جس سے تابکاری پیدا ہوئی اور ایٹمی توانائی سے عوام کا اعتماد بھی اُٹھ گیا)۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.