ڈریم لائنر کی پروازیں چند ہفتوں میں شروع: بوئنگ

ٹوکیو: بوئنگ نے جمعہ کو کہا کہ اسے گراؤنڈ شدہ 787 جیٹ طیاروں کی تجارتی پروازیں “چند ہفتوں میں” شروع ہوتی لگ رہی ہیں اگرچہ کمپنی ابھی تک بیٹری کے حد سے زیادہ گرم ہونے کی وجہ کا سراغ نہیں لگا سکی۔

بوئنگ کو کے چیف پراجیکٹ انجینئر مائیل سینّٹ نے لیتھیم آئن بیٹری سسٹم کے ایک نئے ڈیزائن پر مشتمل حل کا خاکہ پیش کیا جس میں زیادہ گرم ہونے سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کی کئی تہیں شامل کی گئی ہیں۔ ایک جاپانی اہلکار کے مطابق، ممکن ہے کہ پروازیں اگلے مہینے تک بحال ہو جائیں۔

یاد رہے کہ بوئنگ کے عہدیدار بار بار مسافروں کے تحفظ کی ذمہ داری لینے کی باتوں پر زور دے کر 787 سے منسلک ڈر خوف کو کم کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

بوئنگ کے ایگزیکٹو نائب صدر رے کونّر نے ان مسائل کے لیے جاپانی لوگوں سے معافی بھی مانگی۔

تاہم بوئنگ کی جانب سے یقین دہانیوں کے باوجود یہ واضح نہیں ہے کہ مسافر 787  ڈریم لائنر جیٹ طیاروں کی پروازوں پر سیٹ بک کروانے کا بھروسہ کریں گے بھی یا نہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.