دائت نے کُورودا کو بی او جے گورنر کے عہدے کے لیے منظور کر لیا

ٹوکیو: دائت نے جمعہ کو وزارتِ خزانہ کے تجربہ کار بیوروکریٹ اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ہارُوہیکو کُورودا کی بینک آف جاپان کے گورنر کے عہدے پر تقرری کی منظوری دے دی جو دنیا کی تیسری بڑی معیشت کو عرصہ دراز سے جاری تفریطِ زر سے نکالنے کی کوششوں کی قیادت بھی کریں گے۔

زری نرمی، زیادہ حکومتی اخراجات اور طویل المدتی اصلاحات کے ایک مجموعے کے ذریعے وزیر اعظم شینزو ایبے کی معیشت کی بحالی کی کوششوں کے لیے  کُورودا کی حمایت اشد ضروری ہے۔

وزارتِ خزانہ میں کرنسی کے معاملات کا انتظام سنبھالنے کے دنوں سے کُورودا دلائل دیتے رہے ہیں کہ دوسری صنعتی اقوام کی طرح جاپان کو بھی اپنی کرنسی کو سہارا دینے کے لیے افراطِ زر کا ایک ہدف مقرر رکھنا چاہیئے۔ تاہم اگر افراطِ زر کی وجہ سے رہن سہن کے اخراجات میں اضافہ ہو جاتا ہے لیکن اس کے مقابلے میں اجرتوں اور روزگار میں اضافے کے ذریعے قوتِ خرید میں اضافہ نہ ہوا تو صارفین جاپان کی معاشی نمو بڑھانے والے اخراجات میں اضافہ نہیں کریں گے۔ (اور اس طرح معیشت میں تحریک پیدا کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے سے رہ سکتا ہے۔)

یا بات قابلِ ذکر ہے کہ جاپان کی جانب سے زری پالیسی کے نگران کی تبدیلی کے وقت ہی چین میں بھی پیپلز بینک آف چائنہ کے گورنر کی تبدیلی ہو رہی ہے، جنہیں کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کی 10 برس بعد تبدیلی کے مرحلے کے تحت شاید جمعے کو تبدیل کر دیا جائے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.