ایبے کی نئے چینی صدر زی کو مبارکباد

ٹوکیو: ٹوکیو کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق، وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے جمعرات کو زی جنِ پِنگ کو باضابطہ طور پر چین کا صدر بننے پر مبارکباد پیش کی۔

چیف کیبنٹ سیکرٹری یوشی ہیدے سُوگا نے معمول کی ایک نیوز بریفنگ کو بتایا، جاپان “مشترکہ تزویراتی مفادات پر مبنی باہمی فائدہ مند تعلق” کی روح کو مدِنظر رکھتے ہوئے زی کے ساتھ ملک کر کام کرنا چاہتا ہے۔

سُوگا نے کہا، “جاپانی حکومت صدر زی جِن پِنگ اور نو منتخب قیادت کو مبارکباد پیش کرتی ہے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.