پانڈا کی صحبت کا سیزن ختم ہو گیا

ٹوکیو: ٹوکیو کے ایک چڑیا گھر نے جمع کو اپنے پانڈوں کو واپس نمائش پر رکھ دیا جب نگرانوں نے فیصلہ کیا کہ ان کا صحبت کا سیزن ختم ہو چکا ہے، جبکہ خیر اندیش امید کر رہے ہیں کہ ان کی دو کوششیں بار آور ثابت ہوں گی۔

شِن شِن اور اس کے ساتھی ری ری کو اس ہفتے کے شروع میں پرائیویسی مہیا کی گئی تھی جب انہوں نے خاص دنوں میں ہونے کی علامات ظاہر کرنا شروع کیں، جس کے بارے اُوئینو چڑیا گھر کے منتظمین کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی شرمیلے جانور تاڑتی آنکھوں سے پرے رہ کر زیادہ کامیابی حاصل کر سکیں گے۔

نشر کاروں نے جمعہ کو پانڈا کے پنجروں پر پرجوش بچوں کے مناظر دکھائے، جن میں سے کئی ننھے بچے ایک بچہ پانڈا کی تجویز پر خوشی کا اظہار کر رہے تھے۔

شِن شِن نے پچھلے برس 5 جولائی کو ایک پِلا جنا تھا، جو 24 برسوں میں اس چڑیا گھر میں پیدا ہونے والا پہلا دیو قامت پانڈا تھا۔ یہ جانور بعد میں نمونیا سے مر گیا تھا۔

پانڈا، جن کا قدرتی مسکن چین کے جنوب مغربی پہاڑوں میں ہوتا ہے، میں شرح پیدائش کم ہوتی ہے اور یہ مسکن چھن جانے جیسے مسائل کا نشانہ بھی بنے ہوئے ہیں۔ (یاد رہے پانڈا کو معدومیت کا شکار نسلوں میں شامل سمجھا جاتا ہے۔)

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.