واشنگٹن: امریکی فوج کے اراکین ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) پر 2 ارب ڈالر سے زائد ہرجانے کا مقدمہ کر رہے ہیں کہ اس نے دو برس قبل آنے والی ایٹمی آفت کے بعد صفائی میں مدد کے خطرات سے آگاہ نہیں کیا تھا۔
اسٹارز اینڈ اسٹرائپس اخبار کے مطابق، یہ مقدمہ دسمبر میں 9 مدعیوں نے دائر کیا تھا تاہم اب ان کی تعداد 26 ہو گئی ہے، اور 100 مزید اس میں شامل ہونے کے عمل سے گزر رہے ہیں۔
نیا مقدمہ پچھلے منگل کو کیلی فورنیا میں امریکی ضلعی عدالت میں دائر کیا گیا، جو جاپان کے مشرقی ساحل پر آنے والے زلزلے، سونامی اور ایٹمی آفت کی دوسری سالانہ برسی کے ایک دن بعد تھا۔