آل بلیک کا سابق کھلاڑی کولنز چاقو رکھنے پر ڈیپارٹمنٹ اسٹور سے زیرِ حراست

ٹوکیو: پولیس نے اتوار کو کہا، آل بلیکس کا سابق فلینکر (رگبی کے کھلاڑیوں کی میدان میں ایک پوزیشن کا نام) جیری کولنز جاپان میں حراست میں لیا گیا ہے جس پر ایک ڈیپارٹمنٹ اسٹور میں گھریلو چھری لے جانے کا الزام ہے۔

پولیس کے مطابق، 32 سالہ کھلاڑی — جس نے 2001 تا 2008 نیوزی لینڈ کی جانب سے 48 بین الاقوامی میچوں میں حصہ لیا جن میں 2003 اور 2007 کے ورلڈ کپ بھی شامل ہیں — کو ہفتے کو وسطی صنعتی شہر ہاماناتسو میں گرفتار کیا گیا۔

اخباری اطلاعات کے مطابق کولنز کو ایک سیکیورٹی گارڈ نے اس وقت دیکھ لیا جب وہ اسٹور کے ایک سیلز کاؤنٹر کے پیچھے جا رہا تھا۔

جب گارڈ اس کے پاس پہنچا تو نیوزی لینڈ کے اس کھلاڑی نے اپنی جیب سے ایک 17 سینٹی میٹر لمبا بلیڈ نکالا اور اسے کاؤنٹر پر رکھ دیا۔

جاپان میں پولیس کی اجازت کے بغیر 15 سینٹی میٹر سے لمبے بلیڈ والا ہتھیار رکھنا قانونی طور پر ممنوع ہے۔

اطلاعات کے مطابق، کولنز، جس نے 2006 میں ارجنٹائن کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ کی قیادت کی تھی اور 2007 کے رگبی ورلڈ کپ میں دو ٹرائیز اسکور کی تھیں، نے پولیس کو بتایا کہ اس نے “چاقو ذاتی دفاع کے لیے رکھا تھا”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.