چین نے جاپان کے لیے سابق سفیر کو نیا وزیرِ خارجہ تعینات کر دیا

بیجنگ: چین کی پارلیمان نے ہفتے کو جاپان کے لیے ایک سابق سفیر وانگ یی کی بطور نیا وزیرِ خارجہ تعیناتی کی منظوری دی جبکہ دونوں ایشیائی دیو متنازع جزائر پر انتہائی کشیدگی کا شکار ہیں۔

59 سالہ وانگ 2004 تا 2007 جاپان میں عہدہ سفارت پر خدمات سر انجام دیں اور 1989 تا 1994 تک چین کے ٹوکیو میں سفارتخانے میں بطور سفارتی عہدیدار بھی تعینات رہے۔ (کشیدگی کی وجہ سے) کئی جاپانی چین میں خود پر حملوں یا ہراساں کرنے کی اطلاع دے چکے ہیں۔

جبکہ دونوں ممالک جزائر کے اوپر اور اطراف میں ایک دوسرے کی پیش قدمیوں کو روکنے کے لیے جیٹ طیارے بھی اڑا چکے ہیں جس سے تنازع مزید بڑھا۔

علاوہ ازیں، پچھلے ماہ جاپان نے الزام لگایا تھا کہ ایک چینی فریگیٹ نے اس کے تباہ کار بحری جہازوں پر ہتھیار چلانے والا ریڈار تانا، اگرچہ بیجنگ نے اس الزام سے انکار کیا تھا۔

وانگ، یانگ جےچی کی جگہ لیں گے، جو 2007 سے وزیرِ خارجہ کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.