ٹیوٹا نے سیٹ بیلٹ کے مسئلے پر 310,000 ایف جے کروزر ایس یو ویز واپس منگوا لیں

نیویارک: ٹیوٹا موٹر کارپوریشن پوری دنیا سے اپنی 310,000 ایف جے کروزر سپورٹس یوٹیلیٹی گاڑیاں واپس منگوا رہی ہے چونکہ زیادہ استعمال سے سیٹ بیلٹ کا آنکڑا الگ ہو سکتا ہے۔

واپس منگوائی جانے والی گاڑیوں میں سے دو تہائی امریکہ میں ہیں۔ ٹیوٹا نے کہا، متاثرہ ایف جے کروزر گاڑیاں 2007 تا 2013 کے ماڈلوں پر مبنی ہیں۔

ٹیوٹا نے کہا، اس مسئلے کی وجہ سے کسی قسم کے حادثات کی اطلاع نہیں دی گئی۔

ٹیوٹا نے ایک بیان میں کہا، “ڈرائیور اور فرنٹ سیٹ والے مسافر کی سیٹ بیلٹ واپس لپیٹنے والے پرزے گاڑیوں کے سامنے اور پیچھے والے دروازوں میں لگائے گئے ہیں”۔ “پچھلے دروازے کے پینل کی ناکافی مضبوطی کی وجہ سے اگر پچھلا دروازہ لمبے عرصے تک بار بار اور زیادہ طاقت سے بند کیا جائے تو یہ تڑخ سکتا ہے۔”

جس سے سیٹ بیلٹ بالکل ہی الگ ہونے کا خدشہ ہو سکتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.