جاپان ٹی پی پی مذاکرات سے باہر رہنا افورڈ نہیں کر سکتا، ایبے

ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے جمعہ کو کہا کہ جاپان آزاد تجارتی مذاکرات میں حصہ لے گا جن کا مقصد ایک بہت بڑا آزاد تجارتی معاہدہ تشکیل دینا ہے جس میں دنیا کی 40 فیصد اقتصادیات ملوث ہو سکتی ہے۔

ایبے نے کہا کہ جاپان ٹرانس پیسفک پارٹنر شپ (ٹی پی پی) کی تشکیل کے مذاکرات سے باہر رہنا افورڈ نہیں کر سکتا۔ “وسیع و عریض بحر الکاہل ایک بہت بڑے اقتصادی بلاک کے درمیان گھِرا ہوا سمندر بننے جا رہا ہے۔”

“ٹی پی پی جو کچھ حاصل کرنے کا ارادہ کر رہا ہے وہ یہ ہے کہ بحر الکاہل کو ایک ایسا سمندر بنا دیا جائے جہاں مال، خدمات اور سرمایہ کاری کا آزادی کے ساتھ لین دین ہو سکے۔ ایک بہت بڑا اقتصادی بلاک جو دنیا کی معیشت کا قریباً ایک تہائی حصہ بنے گا، بننے جا رہا ہے۔”

جاپان کا اہم دیہی علاقہ ایبے کے قدامت پسندانہ قوم پرستی کے برانڈ کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور بے نظیر حکومتی تحفظ (جو سبسڈی اور درآمدات پر پابندی کی صورت میں انہیں حاصل ہے) ختم کرنے کی کوئی بھی تجویز ایبے کے لیے سیاسی طور پر بہت بڑی قیمت چُکانے کا باعث بن سکتی ہے۔

تاہم وزیرِ اعظم نے کہا کہ زرعی شعبہ چپ چاپ کھڑا نہیں رہ سکتا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.