توہوکو: کیبنٹ آفس کے ڈیٹا کے مطابق، 31 دسمبر 2012 تک ہونے والی 73 خودکشیوں کا تعلق 11 مارچ، 2011 کی آفت سے تھا۔
ڈیٹا کے مطابق، ایواتے اور میاگی کے صوبوں میں 25 پچیس افراد خودکشی کا شکار ہوئے، جبکہ فوکوشیما کے صوبے میں 23 خودکشی کرنے والے تھے۔
دریں اثناء نیشنل پولیس ایجنسی نے کہا تھا کہ ملک میں خودکشی کی شرح 1997 کے بعد پہلی مرتبہ 30,000 کی تعداد سے نیچے آ گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق، 2012 میں 27,858 افراد نے اپنی جان لی، جو 2011 کے مقابلے میں 9.8 فیصد کم ہے۔