ٹوکیو: ایک 19 سالہ شخص نے خود کو پولیس کے حوالے کیا ہے جس کا تعلق منگل کی رات ٹوکیو کے کیتا وارڈ میں ایک 39 سالہ مرد کو مار مار کر بے ہوش کرنے کے واقعے سے بنتا ہے۔
عینی شاہدین نے منگل کو صبح 5 بجے بظاہر ایک تکرار کے بعد اس شخص کو تین لوگوں کے گینگ کے ہمراہ مذکورہ مرد کے چہرے پر ٹھڈے مارتے ہوئے دیکھا تھا۔ اس آدمی کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ کوما کی حالت میں ہے۔
پولیس نے کہا منگل کو شام 6:30 کے قریب ایک 19 سالہ شخص نے اس حملے کی ذمہ داری لیتے ہوئے خود کو قریبی پولیس اسٹیشن میں حوالہ قانون کر دیا۔ پولیس نے کہا وہ دوسرے دو گینگ ممبروں کے بارے معلومات کے لیے اس سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔