ٹوکیو: جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، ٹوکیو کے چیری بلاسم کے درخت جمعے کو عمدہ ترین مکمل جوبن پر پہنچ گئے، جس سے دارالحکومت میں جلد جوبن پر پہنچنے کا دوسرے نمبر کا ریکارڈ بن گیا ہے۔
قومی موسمیاتی سروس نے ٹوکیو کے وسطی یاسوکونی مزار کو بطور باد پیما (بیرو میٹر) استعمال کرتے ہوئے اس سیزن کا اندازہ لگایا، جس کے دوران پارکوں، میدانوں، اسکولوں اور گلیوں میں سفید اور نازک گلابی پھولوں کے ڈھیروں گچھے کھلتے ہیں۔
یہ نظارہ موسمِ بہار کی آمد کی نوید سناتا ہے اور اس میں درختوں تلے دوستوں، اہلخانہ یا کولیگز کی کبھی کبھار غیر منظم ہو جانے والی پکنکیں منعقد کی جاتی ہیں۔ تقاریب کئی گھنٹوں تک چل سکتی ہیں اور ان میں اکثر مے نوشی کی جاتی ہے۔
ایجنسی کے ایک اہلکار کے مطابق، “مارچ کے شروع میں زیادہ درجہ ہائے حرارت یقیناً ٹوکیو میں جلد بھرپور جوبن کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہیں”۔
ریکارڈ پر موجود جلد ترین بھرپور جوبن 2002 میں واقع ہوا تھا۔
جاپانی ثقافت اس بھرپور مگر نازک جوبن کو گراں بہا سمجھتی ہے، جس کی ناپائیداری –یہ پھول صرف ایک ہفتہ کھلے رہتے ہیں– زندگی کی ناپائیداری کا احساس دلاتی ہے۔