ین کی قدر میں کمی کے بعد ٹیوٹا مقامی پیداوار میں اضافہ کرے گا

ٹوکیو: ہفتے کی ایک خبر کے مطابق، ٹیوٹا موٹر اپریل تا ستمبر کے دورانیے کے لیے اپنی مقامی پیداوار پچھلے تخمینے کے مقابلے میں 10 فیصد بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے جس کے لیے ین کی قدر میں حالیہ کمی شکریے کی مستحق ہے۔

نیکےئی بزنس ڈیلی نے کہا، ٹیوٹا نے پہلے ہی اپریل اور مئی کے لیے طے شدہ پیداوار 10 فیصد بڑھا کر 13,000 سے 13,500 گاڑیاں فی یوم کر دی ہے اور اب اس پیداواری تعداد کو ستمبر تک برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

اخبار کے مطابق، جاپانی کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ سے کرولا اور پرئیس کی جنوبی امریکہ کے ساتھ ساتھ مشرقِ وسطی کی منڈی کو برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

اس نے کہا، ستمبر تک کے نو ماہ کے دوران مقامی پیداوار 2.5 ملین یونٹس تک پہنچنے کی توقع ہے، جو 200,000 یونٹس کے پچھلے تخمینے سے بڑھ جائے گی، جبکہ مزید اضافہ کیا کہ فرم اپنے سالانہ پیداواری تخمینے پر نظرِ ثانی کر کے 3.1 ملین یونٹس کر سکتی ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے کچھ ماہ کے دوران (نئے وزیرِ اعظم کی کوششوں کی وجہ سے) ین کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.