ماؤنٹ فُوجی پھٹنے کے خدشے کے پیشِ نظر 3 صوبے انخلائی منصوبہ تشکیل دیں گے

ٹوکیو: یاماناشی، شیزوؤکا اور کاناگاوا کی صوبائی حکومتیں ماؤنٹ فُوجی پھٹنے کی صورت میں لاوا بہنے، چٹانیں گرنے اور راکھ بھرے بادلوں کی وجہ سے ہونے والے متوقع نقصان کے تخمینہ جات تشکیل دینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

یہ تخمینہ جات ان تینوں صوبوں کے رہائشیوں کے انخلاء کے لیے موثر منصوبے بنانے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ ایک پرانے حکومتی اندازے کے مطابق، پھٹاؤ کی صورت میں شیزوؤکا اور یاماگوچی صوبوں سے 750,000 تک لوگوں کا انخلاء کروایا جا سکتا ہے۔

یہ خبر ریوکو یونیورسٹی کے پروفیسر کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے کہ پھٹاؤ کی معیاد گزر چکی ہے (اور مستقبل قریب میں کسی وقت لاوا ابل سکتا ہے)۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.