ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے اتوار کو صوبہ فوکوشیما میں تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے اردگرد داخلہ بند علاقے میں واقع دو قصبوں کا دورہ کیا۔
فُوجی ٹی وی کے مطابق، ایبے نامیے اور تومیوکا کے قصبوں میں گئے اور قصبوں کے بے گھر رہائشیوں سے ملے۔ پچھلے دسمبر میں ایبے نے سبکدوشی کے سلسلے میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے تباہ حال بجلی گھر کا دورہ کیا تھا۔
اتوار کو ایبے قصبہ نامئے کے مقامی اہلکاروں سے ملے جہاں 1 اپریل کے بعد جزوی رسائی کی اجازت دے دی جائے گی — یعنی رہائشی مختصر اوقات کے لیے اپنے گھروں کا چکر لگا سکیں گے۔ فُوجی کے مطابق، تومیوکا، جہاں بھی اسی ہفتے جزوی رسائی کی اجازت دے دی جائے گی، میں ایبے نے بے گھر کسانوں سے ملاقات کی۔
ایبے نے کہا کہ فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر اور 20 کلومیٹر کے داخلہ بند علاقے کی صفائی جیسی کوئی چیز انسانیت نے پہلے کبھی کرنے کی کوشش نہیں کی۔