اے این اے نے 787 کے مسائل کے بعد پرانے طیاروں کی سبکدوشی موخر کر دی

ٹوکیو: کیودو نیوز کی ہفتے کی خبر کے مطابق، آل نیپون ائیر ویز اپنے چار طیاروں کی سبکدوشی موخر کر دے گا تاکہ خدمات برقرار رکھنے میں مدد مل سکے جو پہلے ہی مسائل زدہ 787 ڈریم لائنر طیاروں کا پورا فضائی بیڑہ گراؤنڈ ہونے کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں۔

بین الاقوامی نگران اداروں نے جنوری میں تمام بوئنگ ڈریم لائنر جیٹ طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا تھا جب جاپان کی ایک ائیر لائن کے 787 طیارے پر بیڑی نے آگ پکڑ لی اور اے این اے کی ایک اور پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

اے این اے نے قبل ازیں بوئنگ 747 جمبو جیٹ  کو اپریل میں اور تین چھوٹے طیاروں –بشمول ائیر بس اے 230–کو مارچ اور مئی کے دوران سبکدوش کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم کیودو نے کہا کہ ان کی سبکدوشی جون یا بعد تک موخر کر دی جائے گی۔

اس نے کہا، یہ طیارے فی الوقت مقامی پروازوں کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں، جبکہ ڈریم لائنر کے گراؤنڈڈ رہنے کے دوران مقامی اور بین الاقوامی پروازوں کی خدمات منسوخ ہو رہی

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.