ٹوکیو: ہفتے کو پہلی مرتبہ دس آئی سی کارڈ پورے ملک میں مطابقت پذیر ہو گئے ہیں، جس سے مسافروں کے لیے زندگی آسانی ہو گئی ہے جو پہلے صرف چند علاقوں میں ہی اپنے کارڈز استعمال کرتے تھے۔
ان 10 کارڈوں میں پاسمو، سوئیکا، ایکوکا، توئیکا، کیتاکا، نیموکا، سوگوکا، پیتاپا، ہایاکاکِن اور ماناکا شامل ہیں۔ یہ کارڈز اب پورے ملک میں 4200 اسٹیشنوں پر استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ انہیں بسوں اور ریستورانوں و دوکانوں پر ادائیگیاں کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس مطابقت پذیری کا مطلب ہے کہ مسافر ایک ہی ری چارج ایبل کارڈ استعمال کرتے ہوئے جاپان بھر میں بڑے شہروں کا سفر کر سکتے ہیں۔
ٹرین کمپنیوں کا اندازہ ہے کہ جاپان میں اب قریباً 81.98 ملین مطابقت پذیر کارڈز زیرِ استعمال ہیں۔