ٹوکیو: ایک نوعمر لڑکا، جس نے مبینہ طور پر اپنی ماں کو مار ڈالا اور اس کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالے تھے، نے پولیس کو بتایا کہ وہ اس نے اپنی ماں کو بالکل نہیں مارا، اور وہ چیر پھاڑ (جراحی) کے بارے مزید جاننا چاہتا تھا۔
اطلاع کے مطابق، اس نو عمر ، جو کاوا ساکی میں اپنی ماں کے ساتھ ایک چھوٹے اپارٹمنٹ میں رہتا تھا، نے بعد میں اپنی ماں کی لاش کے ٹکڑے ایک نہانے کے ٹب میں رکھے، جسے اس نے پانی سے بھر دیا تھا، جس کے بعد اس نے انہیں ایک ایک کر کے پلاسٹک بیگ میں ڈال کر تلف کرنا شروع کر دیا۔
سانکےئی نے نامعلوم تفتیش کار کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی، اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ “اسے پسند نہیں کرتا تھا” اور وہ ایک “عام سی شخصیت” تھی۔
یومیوری اور مانیچی اخبارات کی خبر کے مطابق، اس نے مزید کہا کہ وہ انسانی جسم کی چیر پھاڑ کے بارے جاننے میں دلچسپی رکھتا تھا۔
یہ مشتبہ، جسے جاپانی قانون کے تحت نابالغ ہونے کی وجہ سے نام سے نہیں پکارا جا سکتا، 14 مارچ کو حراست میں لیا گیا تھا جب ایک رشتے دار اپارٹمنٹ گیا اور (اس کی ماں کی) لاش کے چند ٹکڑے دیکھ لیے۔