ٹوکیو: ہفتے کی ایک خبر کے مطابق، سنٹرل ریلوے آف جاپان کو، تائیوان ہائی اسپیڈ ریل کارپوریشن کو ٹیکنالوجی مہیا کرنے کا اردہ رکھتا ہے جو اس کی بلٹ ٹرین کے آپریشن، بشمول زلزلے کی صورت میں انسدادی اقدامات کو چلانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
کیودو نیوز نے معاملے سے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، دونوں کمپنیاں کئی مہینوں کے دوران ایک معاہدے پر دستخط کریں گی۔
کیودو کے مطابق، سنٹرل جاپان ریلوے تائیوانی فرم کو آفات کی صورت میں اپنی فنی جان کاری کے ساتھ ساتھ ٹرین کاروں، پٹڑیوں اور ریلوے سگنلوں کی دیکھ بھال اور معائنہ کاری کی صلاحیتیں منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔
جاپانی ٹریم فرمیں، جنہیں بڑے زلزلوں کے خطرے کا سامنا ہوتا ہے، نے بڑے جھٹکوں کی صورت میں ٹرین کے آپریشن خودکارانہ کنٹرول کرنے کے لیے جدید ترین نظام متعارف کروائے ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق، یہ پہلا موقع ہو گا کہ کوئی جاپانی کمپنی سمندر پار کسی دوسری ریلوے کمپنی کے ساتھ ایسا معاہدہ کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ تائیوان پہلے ہی جاپانی نمونے پر تیار کردہ بلٹ ٹرینیں استعمال کر رہا ہے، جو جاپان کی انتہائی تیز ریل گاڑیوں کی پہلی کامیاب برآمد تھی۔