ٹوکیو: روزنامہ نیکےئی کی اتوار کی خبر کے مطابق، جاپان ائیر لائنز کو، 400 ارب ین کے عِوض ائیر بس سے 20 اے 350 جیٹ طیارے خرید سکتا ہے، ایک ایسا اقدام جو بوئنگ پر انحصار میں کمی کر دے گا۔
اخبار نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جاپانی ہوائی کمپنی یورپ اور امریکہ کو پروازوں کے لیے اپنے بوئنگ 777 جیٹ طیاروں کی جگہ لینے کے لیے اے 350-1000 جیٹ طیارے خریدنے پر غور کر رہی ہے، اور جون کے آس پاس خریداری کا حتمی فیصلہ کر لے گی۔
جاپان ائیر لائنز اور ائیر بس اس معاملے پر تبصرے کے لیے فوری طور پر دستیاب نہ تھے۔