جاپان چینی لیڈروں کے ساتھ سربراہ ملاقات کا خواہاں

ٹوکیو: وزیرِ خارجہ فومیو کیشیدا نے اتوار کو کہا، جاپان اپنے وزیرِ اعظم اور چین کے نئے لیڈروں کے مابین جلد از جلد مئی تک دو طرفہ سربراہ ملاقات کا متمنی ہو گا تاکہ جاری سفارتی تنازعے میں کمی کی جا سکے۔

کیشیدا، جو سرکاری نشر کار این ایچ کے سے بات کر رہے تھے، نے کہا کہ یہ ملاقات چین اور جنوبی کوریا کے ساتھ سالانہ سہ طرفہ سربراہ ملاقات کے موقع پر ہو سکتی ہے، جو عموماً مئی میں سر انجام پاتی ہے۔

انہوں نے کہا، “ہر سال مئی کے اریب قریب ہماری چین اور جنوبی کوریا کے ساتھ سہ طرفہ ملاقات ہوتی ہے۔ ہم ایسے مواقع پر مکالمے کے موقع کے متمنی ہوں گے”۔

وزیرِ اعظم شینزو ایبے جب سے دسمبر سے اقتدار میں آئے ہیں، تب سے انہوں چینی لیڈروں کے ساتھ کوئی سربراہ ملاقات نہیں کی جیسا کہ مشرقی بحرِ چین میں واقع جزائر پر ایک تنازع جاری ہے جنہیں جاپان میں سین کاکو اور چین میں دیاؤیو کہا جاتا ہے۔

جمعہ کی ایک خبر کے مطابق ایبے اپنے ڈپٹی وزیرِ اعظم تارو آسو کو اگلے ماہ چین بھیجیں گے جو ایشیائی طاقتوں کی نئی حکومتوں کے مابین پہلی اعلی سطحی ملاقات ہو گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.