سئیول: جنوبی کوریائی حکومت نے بدھ کو جاپانی اسکولوں کی نصابی کتب میں دونوں ممالک کے مابین علاقائی تنازعات کی تفصیلات کے حوالے سے باضابطہ طور پر شکایت درج کروائی ہے۔
چُوسن ایلبو نے بدھ کو خبر دی، وزارتِ خارجہ نے سئیول میں جاپانی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن تاکاشی کُورائی کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا۔
منگل کو جاپان کی وزارتِ تعلیم کی جانب سے اسکولوں کی نصابی کتب کے تازہ ترین جائزے کے مطابق، منظور شدہ 21 میں سے 15 کتب ڈودکڈو جزائر کو جاپانی علاقہ قرار دیتی ہیں۔ یہ جزائر جاپان میں تاکے شیما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
جنوبی کوریائی وزارتِ خارجہ کے ترجمان چو ٹائی ینگ نے ایک بیان میں کہا، “کوریائی حکومت جاپانی حکومت کی جانب سے ہائی اسکول کی نصابی کتب کے مواد کی منظوری پر سخت احتجاج کرتی ہے جو تاریخ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسے قبول نہیں کرتیں اور ٹوکیو کی ذمہ داری سے انکار کرتی ہیں۔”
چُوسن ایلبو کے مطابق، انہوں نے مزید کہا “جو تاریخ کی جانب سے اپنی آنکھیں بند کر لیتے ہیں ان کے لیے کوئی مستقبل نہیں”۔