ٹوکیو: ہنڈا اپنی اکارڈ ہائبرڈ کار، جو اس گرما میں جاری کی جا رہی ہے، کے نیویگیشن سسٹم کو ہنگامی اطلاع دینے والے آن بورڈ نظام سے لیس کرنا شروع کرے گا۔
جب حادثے کے دھچکے کی وجہ سے ائیر بیگ فعال ہوتا ہے، تو آن بورڈ نظام خودکار انداز میں ہیلپ نیٹ، جسے جاپان مے ڈے سروس کمپنی چلاتی ہے، کو حادثے کی اطلاع فراہم کر دے گا، اور پولیس و فائر فائٹروں کو اطلاع فراہم کر دی جائے گی۔
اس نظام کی مدد سے نہ صرف حادثے کی اطلاعات فراہم کی جائیں گے، بلکہ جی پی ایس کے ذریعے متعلقہ کار، جس میں ائیر بیگ کھُلا، کا ٹھیک ٹھیک مقام، رفتار میں کمی کی شرح، اور آیا کار کو ایک سے زیادہ دھچکے لگے یا نہیں، جیسی معلومات بھی فراہم کی جائیں گی۔
ہنڈا کے ہنگامی اطلاع کے نظام کے ذریعے حادثات کی تفصیلات کی اطلاع زیادہ ٹھیک اور زیادہ تیزی سے فراہم کی جا سکے گی۔
یہ نظام اچانک معذور کُن بیماری یا صورتحال رونما ہونے کی صورت میں بھی استعمال کیا جائے گا۔