مسترد کرنے پر 70 سالہ آدمی کی ٹیلنٹ ٹی وی شو کو فون پر بم کی دھمکی

ٹوکیو: پولیس نے جمعہ کو کہا، ایک 70 سالہ شخص جو ٹی وی ٹیلنٹ شو کی جانب سے مسترد کیے جانے پر اتنا مشتعل تھا کہ اس نے مبینہ طور پر پروگرام کے نشر کار کو بم سے اڑانے کی دھمکی دے ڈالی۔

نی گاتا کے شہر میں پولیس اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا، کازُومی یاؤئیتا نے اپنا برسوں پرانا شوق پورا کرنے کے لیے این ایچ کے، کے گانوں کے مقابلے کے لیے درخواست دی تھی جو ہر اتوار کی سہ پہر پورے ملک میں نشر کیا جاتا ہے۔

اہلکار کے مطابق، تاہم اس کی درخواست آڈیشن کے مرحلے تک پہنچنے سے بھی پہلے مسترد کر دی گئی، اور شو کے پروڈیوسروں کی جانب اسے ایک پوسٹ کارڈ کے ذریعے بتایا گیا کہ وہ مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتا تھا۔

اس بات پر مشتعل یاؤئیتا نے مبینہ طور پر اپنے ذاتی موبائل فون سے این ایچ کے کو فون کیا اور کہا کہ وہ مقابلے کی جگہ کو بم سے اڑا دے گا۔

“اس نے پولیس کو بتایا کہ اسے کاراؤکے گانا بہت پسند ہے اور اس کے تمام دوست اسے کہتے ہیں کہ وہ بہت بڑا گلوکار ہے۔”

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.