ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو ایبے ہفتے کو منگولیا کے دو دن کے دورے پر روانہ ہو گئے جہان وہ ملک کے قدرتی وسائل کی ترقی کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔
ٹی وی آساہی کے مطابق، چیف کیبنٹ سیکرٹری یوشی ہیدے سُوگا نے رپورٹروں کو بتایا کہ ایبے دارالحکومت اُلان باتور میں منگولیا کے صدر تساکھیا ایلبیگدورج اور وزیر اعظم نورو التانکھیاگ سے ملاقاتیں کریں گے۔ ایبے اور منگولیا کے رہنما متوقع طور پر ممکنہ آزاد تجارتی معاہدے اور علاقائی سلامتی پر بات چیت کریں گے۔
دو کے علاوہ تمام تر ایٹمی بجلی گھر بند ہونے کی وجہ سے جاپان اپنی توانائی کی ضروریات کے لیے مزید قدرتی وسائل کا حصول یقینی بنانے کے لیے تعلقات سازی کا خواہاں ہو رہا ہے۔ سُوگا نے کہا، منگولیا میں ایبے صحرائے گوبی میں ایک وسیع کول فیلڈ منصوبے میں حصہ لینے کے لیے جاپانی دلچسپی کا اظہار کریں گے۔