ابھرتا ہوا چین پڑوسیوں کو نظر انداز کر رہا ہے، جاپانی مطالعہ

ٹوکیو: جاپانی حکومت کے فنڈ شدہ ایک مطالعے نے جمع کو بتایا کہ چین کی ابھرتی ہوئی طاقت اپنے پڑوسیوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعداد میں بے لحاظی برتے گی۔

ایسٹ ایشین اسٹریٹیجک ریویو نامی رسالے میں شائع شدہ مطالعے کے مطابق، “اپنی قومی طاقت اور اپنی فوجی طاقت میں بہتری کی وجہ سے چین زیادہ سے زیادہ تعداد میں ایسے اقدامات اٹھا رہا ہے جو پڑوسی ممالک کے ساتھ بلا جھجک اختلافات پیدا کر سکتے ہیں”۔

یہ مطالعہ، جسے قومی ادارہ برائے دفاعی معالعات نے جمعہ کو شائع کیا، ایک سالانہ منصوبہ ہوتا ہے جسے جاپانی وزارتِ دفاع چندہ فراہم کرتی ہے، اور یہ قومی دفاعی پالیسی پر اثر انداز ہوتا ہے۔

بیجنگ اور ٹوکیو ستمبر سے ایک دوسرے پر سفارتی خنجر تانے ہوئے ہیں جب جاپان نے مشرقی بحر چین میں اپنے زیرِ کنٹرول واقع کچھ جزائر کو قومیا لیا تھا۔

(مطالعے کے مطابق،) “اس حقیقت کا ادراک، کہ اہم سمندروں میں چین کی بحری سرگرمیاں مستقبل قریب میں شمال کی جانب پھیلیں گی، روس کو جاپان اور امریکہ کے ساتھ تعاون پر مجبور کر سکتا ہے۔”

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.