صوفیہ یونیورسٹی کا ڈین جنسی ہراس پر برطرف

ٹوکیو: ٹوکیو کی صوفیہ یونیورسٹی میں ایک جونیئر کالج کے 62 سالہ ڈین کو اپنی طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر برطرف کر دیا گیا ہے۔

توشیکو تاکانو نامی یہ شخص صوفیہ یونیورسٹی جونیئر کالج ڈویژن کا سابق صدر تھا، جو یوتسویا اسٹیشن کے قریب واقع یونیورسٹی کا ایک حصہ ہے۔

ٹی وی آساہی کی ہفتے کی خبر کے مطابق، تاکانو پر الزام ہے کہ اس نے 20 سالہ طالبہ کا ای میل پتہ حاصل کیا اور اسے پچھلے سال اگست اور ستمبر کے درمیان ہراساں کرنا شروع کر دیا۔ تاکانو نے اطلاع کے مطابق لڑکی کو قریباً 60 مرتبہ ای میل کے ذریعے نامناسب انداز میں ذومعنی قسم کے پیغامات بھیجے۔ اس نے مبینہ طور پر رات گئے سے صبح صادق کے اوقات تک بھی پیغامات بھیجے۔

لڑکی نے اطلاع کے مطابق اس سال فروری میں کالج سے مشورہ طلب کیا، جب کالج کی جانب سے تاکانو سے پوچھ گچھ کی گئی اور اس نے مبینہ طور پر لڑکی کو ہراساں کرنے کا اعتراف کیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.