ٹوکیو: آل نیپون ائیر ویز کو لمیٹڈ (اے این اے) کا کہنا ہے کہ اس نے ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ جون کے مہینے میں بوئنگ 787 والی پروازوں کو منسوخ کی جا ئے یا نہیں، اس سلسلے میں کمپنی نے جیٹ کو واپس پروازوں کے قابل بنانے کے لیے ہونے والی پیش رفت کا ذکر بھی کیا۔
جدید ترین ڈریم لائنر جیٹ طیارے کو جنوری میں پوری دنیا میں گراؤنڈ کر دیا گیا تھا جب اے این اے کی ایک پرواز اور جاپان ائیر لائنز کو لمیٹڈ کے جیٹ طیارے پر بوسٹن میں الگ الگ واقعات رونما ہوئے جن میں لیتھیم آئن بیٹری کے نقائص وجہ تھے۔
اے این اے نے کہا کہ وہ جون کے لیے 787 کی پروازوں کی بکنگ کرے گا، تاہم بعد کی کسی تاریخ میں مسافروں کو کسی دوسرے ماڈل پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔