تائیوان متنازع جزائر کے گشت کے لیے نئے جہاز شامل کرے گا

تائپے: تائیوان کے صدر ما یِنگ جئیو نے ویک اینڈ کے دوران انکشاف کیا کہ مشرقی بحرِ چین میں واقع متنازع جزائر، جو علاقائی خودمختاری کے جھگڑے کی وجہ ہیں، کے نزدیکی پانیوں میں گشت کے لیے دو نئے جہاز شامل کیے جائیں گے۔

ما نے جنوب میں کاؤہ سیونگ نامی بندرگاہ پر ایک مشق کے لیے جہاز پر سوار ہونے سے قبل کہا، “ہم قانون کی بالادستی کے قیام، امدادی مشن سر انجام دینے اور ماہی گیروں کے تحفظ کے لیے سمندر میں اپنی صلاحیتوں میں رفتہ رفتہ اضافہ کریں گے”۔

ما نے کہا، تائیوان جزائر پر اپنے علاقائی خودمختاری کے دعوؤں کو بلند رکھنے کے حوالے سے “ایک قدم اٹھانے کی اجازت” بھی نہیں دے گا، جبکہ انہوں تمام ملوث فریقین پر زور دیا کہ وہ تنازع کا پر امن حل تلاش کریں۔

ان متنازع جزائر، جو جس علاقے میں واقع ہیں وہاں سمندری فرش میں قیمتی قدرتی معدنی ذخائر موجود ہونے کا خیال ہے، پر جاپان میں سین کاکو اور چین میں دیاؤیو کے نام سے دعوی کیا جاتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.