ٹوکیو: شیبویا اسٹیشن پر ٹوکیو ڈیپارٹمنٹ اسٹور کا مشرقی ونگ اتوار کی رات 78 برس بعد بند ہو گیا۔
1934 سے مشرقی ونگ، جو شیبویا اسٹیشن سے قابلِ رسائی تھا، اس علاقے میں خریداری کی مرکزی جگہوں میں سے ایک تھا۔ اسے شیبویا اسٹیشن پر جاری دوبارہ تعمیر کے ایک بڑے منصوبی کے تحت گرا دیا جائے گا۔
ٹوکیو نورین گائی نامی مشہور فوڈ کورٹ کو شیبویا مارک سٹی میں منتقل کر دیا جائے گا۔