شمال مشرقی جاپان میں 6 شدت کا زلزلہ

ٹوکیو: امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق، منگل کو علی الصبح شمال مشرقی جاپان سے 6.0 شدت کا زلزلہ ٹکرایا۔

اس زلزلے کے حوالے سے نقصان یا اموات کی کوئی فوری اطلاعات سامنے نہیں آئیں، جو یو اس جی ایس کے مطابق صبح 4:53 پر آیا۔ یو ایس جی ایس نے کہا کہ زلزلہ میاکو، صوبہ ایواتے کے مشرق میں قریباً 107 کلومیٹر کے فاصلے پر آیا۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی اور امریکی ادارہ برائے بحریات و ماحولیات نے سونامی کی کوئی وارننگ یا الرٹ جاری نہیں کیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.