ٹوکیو: پولیس نے بدھ کو کہا، ایک عورت، جو کئی برس تک اپنے بھائی کی ممی بنائی لاش کے ساتھ رہتی رہی، نے بالآخر اس کی موت کا احساس ہونے کے بعد لاش کو گھریلو کوڑے کرکٹ کے ہمراہ تلف کرنے کی کوشش کی۔
ایک پولیس اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا، اس 49 سالہ عورت کے بیان کے مطابق اسے ماساؤ تادانو کی لاش کا اس وقت پتا چلا جب پچھلے نومبر میں وہ اور اس کی ایک اور بہن نے ساپّورو میں گھر بدلنے کی کوشش کی۔
پولیس اور اخبار کے مطابق، اس کی ٹکڑے ٹکڑے کی ہوئی لاش گھر گرانے والے کارکنوں نے دریافت کی جو کئی ایک پلاسٹک بیگوں میں بند تھی جسے اہلخانہ نے گھر خالی کرنے سے قبل دوسرے کوڑے کرکٹ کے ہمراہ وہیں چھوڑ دیا تھا۔
سانکےئی شمبن نے ایک تفتیشی ذرائع کے حوالے سے کہا، مذکورہ عورت، جسے گرفتاری کے بغیر ہی سیدھا سرکاری استغاثہ کے پاس بھیج دیا گیا، نے پولیس کو بتایا وہ “تنقید سے بچنا چاہتی تھی اور اس نے سوچا کہ کوڑے کرکٹ میں اس سے چھٹکارا پایا جا سکے گا”۔