ٹوکیو: ایٹمی نگران ادارے (این آر اے) نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے نئے ایٹمی حفاظتی معیارات کو نیا نام دے رہا ہے۔
این آر اے نے بدھ کو اعلان کیا کہ وہ ان رہنما ہدایات کا نام بدل رہا ہے جو وہ ایٹمی بجلی گھروں کو چلانے کے حوالے سے تیار کر رہا ہے۔ ایک ریگولیٹری رکن نے خدشے کا اظہار کیا تھا کہ رہنما ہدایات کو “نئے حفاظتی معیارات” کہنے سے عوام کو یہ غلط تاثر جا سکتا ہے کہ رہنما ہدایات کی پیروی ایٹمی بجلی گھروں کے محفوظ ہونے کو یقینی بنا دیتی ہے۔ ٹی بی ایس کے مطابق، اس کے نتیجے میں نئے قوانین کا نام بدل کر “ریگولیٹری رہنما ہدایات” کر دیا گیا ہے۔
“رہنما ہدایات کی پیروی حفاظت کی ضمانت نہیں دیتی۔ بلکہ رہنما ہدایات سے وابستہ رہنا ایک علامت ہے کہ آپریٹر ممکنہ خطرات کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے،” این آر اے کے چئیرمین شُونیچی تاناکا نے کہا۔
نئی ریگولیٹری رہنما ہدایات جولائی تک حتمی طور پر طے پا جائیں گی۔