فوکوشیما نمبر 3 ری ایکٹر کے استعمال شدہ ایندھنی تالاب کا کولنگ سسٹم واپس آنلائن

ٹوکیو: فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر پر استعمال شدہ ایندھن کو ٹھنڈا رکھنے والا ایک نظام جو جمعہ کو بند ہو گیا تھا چند گھنٹے بعد پھر سے معمول کے مطابق چلنا شروع ہو گیا؛ یہ بات پلانٹ آپریٹر نے بتائی۔

ٹیپکو نے کہا، تازہ ترین بندش سے متاثر ہونے والے تالاب کا اندرونی درجہ حرارت 15.1 درجے سیلسئیس (59.18 فارن ہائٹ)، پر پہنچ گیا، جو محفوظ حد 65 درجے سیلسئیس (149 درجے فارن ہائٹ) سے کافی نیچے ہے۔

ٹیپکو اور حکومت نے دسمبر 2011 میں کہا تھا ری ایکٹر “کولڈ شٹ ڈاؤن کی حالت میں” ہیں، ایک ایسا جملہ جو تبصرہ نگاروں کے مطابق بڑی احتیاط سے چنا گیا تاکہ ری ایکٹروں پر نارمل صورتحال دکھائی جائے جو اتنے ٹوٹ پھوٹ چکے تھے کہ ان پر معیاری صورتحال کی تعریف لاگو نہیں ہوتی تھی۔

تاہم پلانٹ، جسے حکومت اور ٹیپکو اگلے چار عشروں میں منہدم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، صرف جگاڑ والے عارضی نظاموں کے ذریعے توانائی کی فراہمی، ری ایکٹروں کو ٹھنڈا رکھنے اور ٹھنڈا کرنے کے لیے استعمال ہونے والے پانی سے تابکاری کی صفائی کر کے مستحکم رکھا گیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.