امریکی فوج اوکی ناوا کی کچھ زمین جاپان کو واپس کرے گی

ٹوکیو: جاپان اور امریکہ نے ایک منصوبے پر اتفاق کیا ہے جس کے ذریعے امریکی فوج کے زیرِ قبضہ مزید زمین جزائر کو واپس کی جائے گی تاکہ رکے ہوئے معاہدے کا ڈیڈ لاک ختم کرنے کی سبیل پیدا ہو سکے؛ یہ بات جمعے کی خبروں سے پتا چلی۔

کیودو نیوز کے مطابق، وزیرِ اعظم شینزو ایبے اور امریکی سفیر جان روس متوقع طور پر جمعہ کو بعد ازاں معاہدے پر دستخط کریں گے، ایک ایسا معاہدہ جس میں امریکی فوج کے پانچ مراکز اور اوکی ناوا کے مرکزی جزیرے پر دوسرے علاقے شامل ہیں۔

جی جی پریس کے مطابق، ٹوکیو اور واشنگٹن نے مزید اتفاق کیا ہے کہ وہ متنازعہ فوتینما ائیر بیس کے فی الوقت زیرِ قبضہ زمین کو 2022 یا بعد میں واپس کر دیں گے۔

مقامی رہائشی چاہتے ہیں کہ اس بیس کو اوکی ناوا سے بالکل ہی ہٹا دیا جائے، اور دلیل دیتے ہیں کہ جزیرہ جاپان میں تعینات 47,000 امریکی فوجیوں کی سب سے زیادہ تعداد کا میزبان ہے جو نا انصافی والی بات ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.