نودا گینتھر، کیمرون کے ہمراہ شدید مے نوشی کی راتوں کے قصے سناتے ہیں

ٹوکیو: سابق وزیرِ اعظم یوشیکو نودا نے ساتھی قانون سازوں کو دورے پر آئے معززین کے ہمراہ شدید مے نوشی سے بھری راتوں کے قصے سنائے ہیں جو ان کے فنِ سفارت کاری کا حصہ تھیں۔

یومیوری شمبن کی جمعرات کی خبر کے مطابق، نودا، جو جاپانی چاول کی شراب کے جانے مانے شیدائی ہیں، نے کہا انہوں نے اس وقت کے امریکی سیکرٹری خزانہ ٹموتھی گینتھر کے ہمراہ چاول کی شراب کے کپ “ڈکارے” اور ایک الگ موقع پر برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے ہمراہ شراب پی۔

“جب میں وزیرِ خرانہ تھا تو میں نے سیکرٹری خزانہ گینتھر کے ہمراہ شراب چڑھائی۔ وہ کوماتسو پسند کرتے تھے” (جو صوبہ ہیروشیما کی ایک چاول کی شراب ہے)، نودا نے بیرونِ ملک جاپانی مشروبات کے فروغ کے لیے گروپ کے اجراء کے موقع پر اپنی ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کے قانون سازوں کو بتایا۔

انہوں نے اجتماع کو بتایا، “وزیر اعظم کی سرکاری رہائشگاہ پر میں نے برطانوی وزیرِ اعظم کیمرون کے ہمراہ اس کے کپ چڑھائے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.