بیجنگ: چین نے جمعرات کو کہا کہ وہ پورے ملک میں مہلک برڈ فلو کی ایک نئی قسم سے لڑنے کے لیے حرکت میں آ رہا ہے جس نے پانچ لوگوں کو ہلاک کر دیا ہے، جبکہ جاپان نے وائرس کے خلاف اپنی چوکسی بڑھا دی ہے۔
نئے ایچ 5 این 9 (H7N9) قسم کے برڈ فلو کا انسان سے انسان کو لگنے کا خطرہ نظر نہیں آتا لیکن جاپان میں حکام نے کہا کہ وہ ہوائی اڈوں پر احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔ ہوائی اڈوں نے داخلے کے مقامات پر انتباہی پیغامات آویزاں کر دئیے ہیں جن میں چین سے آنے والے تمام ہوائی کمپنیوں کے مسافروں سے کہا گیا ہے کہ اگر انہیں برڈ فلو کا شبہ ہو تو طبی امداد کی جانب رجوع کریں۔
زنہوا نے کہا، شنگھائی میں حکام نے ایک روایتی تھوک مارکیٹ کے کبوتر سے حاصل کردہ نمونے میں بھی ایچ 5 این 9 نامی وائرس پایا، جس کے بارے خیال ہے کہ وبا شروع ہونے کے بعد سے چین میں کسی جانور میں وائرس پائے جانے کا یہ پہلا موقع ہے۔ “یہ ابھی انسانوں کے لیے مکمل طور پر تبدیل نہیں ہوا، تاہم اہم چیزیں پہلے ہی بدل چکی ہیں”۔