ٹوکیو: اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان وکٹوریا نولانڈ نے واشنگٹن میں کہا، امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ جان کیری 14 اپریل کو ایک دن کے لیے جاپان کا دورہ کریں گے۔
سخت قسم کے شیڈیول کے تحت کیری 10 اور 11 اپریل کو جی 8 کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ 12 اپریل کو وہ سئیول پہنچیں گے، جس کے بعد 13 اپریل کو بیجنگ اور 15 اپریل کو وطن واپسی سے قبل 14 اپریل کو ٹوکیو آئیں گے۔
ٹوکیو میں کیری وزیر اعظم شینزو ایبے اور وزیرِ خارجہ فومیو کیشیدا سے ملاقات کریں گے۔