اسکرٹ تلے ٹانگوں کی تصاویر اتارنے والا معاون جج برخاست

اوساکا: اوساکا کی ضلعی عدالت کے ایک 28 سالہ معاون جج کو برخاست کر دیا گیا ہے جب پچھلے اگست میں اسے ایک ٹرین میں سفر کے دوران ایک خاتون کے اسکرٹ کے نیچے سے فلم بنانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

فُوجی ٹی وی نے جمعرات کو خبر دی، دائت کی مواخذے کی عدالت نے کہا کہ 28 سالہ توشیکی ہانائی نے ایسے رویے کے ذریعے اپنے پیشے کی توہین کی ہے جو کسی جج کو زیب نہیں دیتا۔

ہانائی کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب اس نے 8:30 بجے صبح کے قریب نی گایاواشی اور کایاشیما کے اسٹیشنوں کے مانیں ایک خاتون کی اسکرٹ تلے عریاں ٹانگوں کی تصاویر لیں۔ فُوجی ٹی وی کے مطابق، اطلاع کے مطابق وہ دو زانوں ہو کر بیٹھا اپنے اسمارٹ فون سے تصاویر لے رہا تھا جب اسے ایک اور مرد مسافر نے دیکھ لیا، جس نے بعد میں اسے حکام کے حوالے کیے جانے تک قابو کیے رکھا۔

پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران ہانائی سے منسوب بیان کے مطابق، وہ یہ جاننے میں دلچسپی رکھتا تھا کہ خواتین نے کس قسم کے زیر جامے پہن رکھے ہیں۔ اس کے سیل فون میں دوسری خواتین کے اسکرٹوں تلے سے کھینچی گئی ایسی ہی تصاویر موجود تھیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.