چیبا: جے آ ایسٹ نے جمعہ کو کہا کہ فُوناباشی، صوبہ چیبا میں ایک ریل گاڑی 48 کلومیٹر تک ایک ڈبے کے کھلے دروازے کے ساتھ سفر کرتی رہی جب ایک مسافر کے بیگ کا تسمہ دروازے کے مکینزم میں پھنس گیا اور اسے بند ہونے سے روک دیا۔
این ٹی پی کے مطابق، کئیو لائن پر اس غیر معمولی واقعے نے جے آر ایسٹ کو مجبور کیا کہ وہ تعطل اور تاخیر کو کم سے کم رکھنے کے لیے کھلے دروازے کے ساتھ ہی ریل چلانا جاری رکھے۔ دروازے کو ایک پردے سے ڈھانک دیا گیا اور جے آر ایسٹ کے ایک ملازم کو کہا گیا کہ وہ مسافروں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ڈبے میں سفر کرے۔
اس ریل گاڑی نے چیبا سے ٹوکیو کے درمیان 48 کلومیٹر کا سفر طے کیا، اور 100 کلومیٹر کی زیادہ سے زیادہ رفتار تک چلی۔ کسی زخمی کی اطلاع نہیں ملی۔